Alishba Kashmiri | Organizer
Alishba Kashmiri | Organizer
ہمارے اردگرد بہت سے ایسے بچے موجود ہیں جن کے سر سے باپ کا سایہ تو اٹھ گیا،یا بہت ہی کسمپرسی کے حالات ہیں لیکن ان کے خواب ابھی زندہ ہیں۔ وہ پڑھنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر، انجینئر اور معاشرے کا باوقار شہری بننا چاہتے ہیں، لیکن غربت اور یتیمی ان کے راستے کی رکاوٹ بن رہی ہے۔
دارالخدمت کے پلیٹ فارم سے ہم ان یتیم بچوں کی تعلیمی کفالت کا بیڑا اٹھا رہے ہیں۔ ہماری چھوٹی سی کوشش کسی بچے کو محنت مزدوری کی چکی سے نکال کر اسکول کی کلاس تک پہنچا سکتی ہے۔
آپ کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟
آپ کا دیا ہوا تھوڑا سا عطیہ ان بچوں کی زندگی بدل سکتا ہے:
* اسکول فیس کی ادائیگی
* یونیفارم اور جوتوں کی فراہمی
* کتابوں اور اسٹیشنری کا بندوبست
Support us. Donate today.
Here's what's new:
Organizer
Contact
Beneficiary
Your donation's impact matters to us, we hold ourselves accountable.