SyedShakeel Ahmed | Organizer
SyedShakeel Ahmed | Organizer
میرا نام سید شکیل احمد ہے۔ میں عام طور پر کسی سے مدد نہیں لیتا، لیکن اس وقت میں شدید مجبوری اور بہت بڑے مسائل میں گھرا ہوا ہوں۔ اس دنیا میں میرا کوئی سہارا نہیں رہا۔
میری نوکری ختم ہو چکی ہے، میرے پاس رہنے کے لیے کوئی گھر نہیں ہے، اور میرے پاس موجود تھوڑی بہت رقم بھی ختم ہو چکی ہے۔ میرا کوئی سپورٹ سسٹم نہیں ہے جو اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دے سکے۔
میں پیشے کے لحاظ سے ایک شیف ہوں اور کافی عرصے سے نوکری کی تلاش میں ہوں، لیکن ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔ اس کے ساتھ ساتھ آج کل میرے پاؤں میں شدید درد رہتا ہے، جو یورک ایسڈ کی وجہ سے ہے۔ اس درد کی وجہ سے مجھے چلنے پھرنے میں بھی بہت تکلیف ہوتی ہے اور مجھے فوری طور پر علاج کی ضرورت ہے۔
میں اس وقت جسمانی، ذہنی اور مالی تینوں طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں۔ براہِ کرم میری حالت پر رحم کریں اور جہاں تک ممکن ہو میری مدد کریں، تاکہ میں اپنا علاج کروا سکوں اور دوبارہ باعزت روزگار حاصل کر سکوں۔
خدا کے واسطے میری مدد کریں۔
والسلام
سید شکیل احمد
Support us. Donate today.
Here's what's new:
Organizer
Contact
Beneficiary
Your donation's impact matters to us, we hold ourselves accountable.