Muhmmad Ahmad | Organizer
Muhmmad Ahmad | Organizer
میرا نام محمد احمد ہے، میں 25 سال کا ہوں اور پاکستان کے ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں۔ چند ماہ پہلے میرے گھٹنے میں شدید درد شروع ہوا جو دن بہ دن بڑھتا گیا۔ اب میں صحیح طرح چل بھی نہیں سکتا۔ سیڑھیاں چڑھنا، چلنا پھرنا اور روزمرہ کے کام کرنا میرے لیے ایک عذاب بن گیا ہے۔
ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ گھٹنے کا امپلانٹ (Knee Replacement Surgery) ضروری ہے، ورنہ میں مکمل طور پر معذور ہو جاؤں گا۔ یہ آپریشن میرے لیے صرف ایک علاج نہیں بلکہ میرے مستقبل کی زندگی کی آخری امید ہے۔
ہمارا گھرانہ مالی طور پر اس قدر کمزور ہے کہ 6 لاکھ روپے کا یہ آپریشن ہماری پہنچ سے باہر ہے۔ میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کا سہارا بننا چاہتا ہوں، لیکن بیماری نے ہماری زندگی مشکل بنا دی ہے۔
میں آپ سب سے دل کی گہرائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ میری مدد کریں تاکہ میں دوبارہ چل سکوں، کام کر سکوں اور اپنے گھر والوں کے لیے سہارا بن سکوں۔
آپ کی تھوڑی سی مدد میرے لیے نئی زندگی بن سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی رحمتوں میں رکھے۔ 🙏
Support us. Donate today.
Here's what's new:
Organizer
Contact
Beneficiary
Your donation's impact matters to us, we hold ourselves accountable.