Sufian Tariq | Organizer
Sufian Tariq | Organizer
رمضان راشن کمپین 2026 – ایک نیکی، ہزار مسکراہٹیں
رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور دوسروں کی مدد کرنے کا مہینہ ہے۔ اسی جذبے کے تحت ہم ایک فلاحی کمپین شروع کر رہے ہیں جس کا مقصد مستحق اور غریب خاندانوں تک راشن پہنچانا ہے تاکہ وہ بھی سکون اور عزت کے ساتھ رمضان گزار سکیں۔
اس سال ہمارا ہدف 100 مستحق گھروں تک راشن پہنچانا ہے۔ ایک خاندان کے لیے مکمل راشن پیکج کی لاگت تقریباً 3500 روپے ہے، جس میں بنیادی ضروریات زندگی شامل ہوں گی تاکہ پورے مہینے کا گزارا آسان ہو سکے۔
ہم آپ سب مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نیکی کے کام میں ہمارا ساتھ دیں۔ آپ کی چھوٹی سی مدد کسی کے گھر میں خوشیاں لا سکتی ہے اور کسی ضرورت مند کے روزے آسان بنا سکتی ہے۔
آئیں! اس رمضان کسی کے دسترخوان کو آباد کرنے کا سبب بنیں۔
آپ کا تعاون درج ذیل طریقوں سے کیا جا سکتا ہے:
✔ ایک مکمل راشن پیکج اسپانسر کریں
✔ اپنی استطاعت کے مطابق عطیہ کریں
✔ اس کمپین کو دوسروں تک پہنچائیں
مل کر ہم 100 گھروں میں خوشیاں بانٹ سکتے ہیں
Support us. Donate today.
Here's what's new:
Organizer
Contact
Beneficiary
Your donation's impact matters to us, we hold ourselves accountable.