Tariq Aftab | Organizer
Tariq Aftab | Organizer
میں پچھلے ایک سال سے بے روزگار ہوں۔ بہت در در کی خاک چھانی، کئی جگہوں پر نوکری کی درخواست دی لیکن ابھی تک کوئی سہارا نہیں ملا۔ خاندان سے بھی کسی قسم کی مدد یا سپورٹ حاصل نہیں ہے۔ گھر کرایہ کا ہے اور ہر مہینے کرایہ اور بلوں کا بوجھ مزید بڑھتا جارہا ہے۔ سب سے بڑی فکر اپنی تین سال کی بیٹی کی ہے جسے بہتر مستقبل اور محفوظ زندگی دینا میری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔
میری خواہش ہے کہ میں کسی کا محتاج بننے کے بجائے اپنا چھوٹا سا کاروبار شروع کروں۔ میں چاہتا ہوں کہ یا تو بچوں کے لیے ڈائپرز (پیمپرز) کی چھوٹی دکان کھولوں یا موبائل ایکسسریز کی شاپ بنا لوں تاکہ گھر کا خرچ عزت کے ساتھ چل سکے۔ یہ کاروبار کم سرمایہ مانگتا ہے مگر میرے حالات ایسے ہیں کہ اتنی بھی رقم اکٹھی کرنا ممکن نہیں۔
میری آپ سب سے گزارش ہے کہ میرا ساتھ دیں اور اس نیک مقصد کے لئے تعاون کریں تاکہ میں اپنی محنت سے بیٹی کا مستقبل سنوار سکوں اور عزت کے ساتھ روزگار کما سکوں۔ آپ کی چھوٹی سی مدد میرے اور میری فیملی کے لئے امید کی بڑی کرن بن سکتی ہے۔
Support us. Donate today.
Here's what's new:
Organizer
Contact
Beneficiary
Your donation's impact matters to us, we hold ourselves accountable.