For my wife life

Waqar Alam | Organizer

Waqar Alam | Organizer

اسلام علیکم 
امید ہے آپ سب خیرت سے ہیں آج کی تحریر میں صرف ایک شوہر کا ٹوٹا ہوا دل ہے جو اپنی بیوی کے لیے دعا بھی مانگ رہا ہے اور مدد بھی۔
آج ہم دوبارہ ڈاکٹرز کے پاس گئے تھے۔
مقصد یہ تھا کہ Perjeta جیسے مہنگے injections ہم خرید نہیں سکتے۔
جو بھی علاج ابھی تک ہو سکا…
وہ صرف اس لیے ہو سکا کہ فرشتہ صفت لوگوں نے اللہ کی رضا کے لیے ہمارا ساتھ دیا۔
اللہ اُن سب کو دنیا اور آخرت میں اجر دے آمین۔

لیکن آج ڈاکٹرز نے جو بتایا اس نے دل کو پھر سے ہلا دیا۔
منزہ کے جو 13 لِمف نوڈز چیک کیے گئے تھے اُن میں سے 12 میں cancer cells موجود تھے۔
اسی لیے Perjeta انجیکشن کو روکنا خطرناک ہو سکتاہے۔
اور Herciption تو ویسے ہی لازمی ہے یہ ہر حال میں لگتا رہنا چاہیے۔

ڈاکٹرز نے فیصلہ ہمیں دے دیا:
“اگر مالی مسائل ہیں یا منزہ کی صحت اگر زیادہ خراب رہتی ہے توآپ چاہیں تو روک سکتے ہیں لیکن ہماری رائے ہے کہ 18 injections مکمل کرنا بہت ضروری ہیں۔”
لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہماری مالی حالت اس بوجھ کو برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔
کیونکہ Health Card کی امداد دو بار ملی تھی لیکن وہ پھر سے ختم ہو چکی ہے۔
اور Bait-ul-Maal سے جو 9 لاکھ ملے تھے وہ بھی مکمل استعمال ہو چکے ہیں۔
اب دوبارہ اپلائی کر سکتے ہیں لیکن approval میں دو مہینے لگ سکتے ہیں۔
جبکہ injections ابھی چاہئیں…
فوری…
زندگی اور موت کے بیچ لٹکی ہوئی امید کی طرح۔
اور ایک شوہر کے طور پر سب سے زیادہ تکلیف یہ ہوتی ہے کہ میں اپنے پیارکی جان بچانا چاہتا ہوں لیکن میرے ہاتھ بالکل خالی ہیں۔

میں اللہ کے بعد آپ سب کے سامنے خالی دامن لیے کھڑا ہوں۔
میں آپ سب سے صرف دعا کی درخواست کرتا ہوں۔
دل سے…
رو کر…
سجدے میں…
تہجد میں…
جس وقت رب سب سے قریب ہوتا ہے…
اپنی دعاؤں میں منزہ کو ضرور یاد رکھنا۔
دعا کرنا کہ اللہ اسے جلد مکمل شفا دے، اسے Cancer Survival کی فہرست میں شامل کر دے، اور injections کے لیے بھی کوئی معجزہ کر دے کہ ہم انجیکشنز لیں سکیں یا کوئی اللہ کا بندہ ہمیں انجیکشنز کا انتظام کر دے یا کوئی فلاحی ادارہ ہسپتال میں منزہ کے نام سے انجیکشنز مہیا کر دے۔
رب کے خزانے بے شمار ہیں اور اس کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں۔
آپ کی دعا منزہ کے لیے زندگی بن سکتی ہے۔
اللہ آپ سب کا دل اپنے نور اور رحمت سے بھر دے۔
آمین یا رب العالمین۔

Read more

Support us. Donate today.

Here's what's new:

Waqar Alam

Organizer

Contact

Waqar Alam

Beneficiary


Madani Masjid Saadat Colony, Rajanpur Punjab
Subscribe to get updates about this fundraiser

Your easy, powerful, and trusted home for help

Free & Convenient

No platform fees at Gohelpme.pk, your generosity supports us.

Transparency

Your contribution goes directly to the cause you care about.

Trust and Accountability

Your donation's impact matters to us, we hold ourselves accountable.

Explore the world of opportunities to create a positive impact.
Happening Nationwide

Need help?

Start a WhatsApp chat or leave us a message.

or
Donate